• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر پار مقیم PTI رہنماؤں کی پالیسی تبدیل، مسلح افواج کی حمایت

پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پااکستان انڈیا جنگ کے بعد معرکہ حق منانے سے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان مسلح افواج کے حق میں مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت یورپی ممالک میں پاکستان تحریک انصاف اورسیز چیپٹرز نے مسلح افواج کے حق میں ریلیوں اور بروز جمعہ 16مئی یوم تشکر کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کرکے پاکستان آرمی زندہ باد کے بھر طریقے نعرے بازی میں حصہ لیا۔ سفارت خانہ پیرس فرانس میں منقدہ تقریب یوم تشکر میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عابد ملک ، چوہدری ماجد چیمہ ، عصمت تارڑ ، چوہدری منیر وڑائچ اور دیگر نے بھر پور شرکت کی اور تقریب کے دوران پاک فوج زندہ بار پاکستان زندہ باد کے وشگاف نعرے لگا ماحول کو خوب گرمایا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہم اپنے قائد بانی چیرمین وائس چیرمین شاہ محمود قریشی سمیت تمام رہنماؤں کی رہائی کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ یکجہتی کریں گے صرف سیاسی سطح مخالفین سے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے ۔

ملک بھر سے سے مزید