کراچی (اسٹاف رپورٹر)بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی اور بجلی چوری کے خلاف جاری اقدامات کے بعد کے الیکٹرک نے کراچی کے متعدد علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نصرت بھٹو موڑ، منگھوپیر روڈ، ہالاری میمن سوسائٹی، مسلمانانِ پنجاب سوسائٹی، کاٹھیاوار سوسائٹی اسکیم 33، صائمہ ولاز سپر ہائی وے، چیپل اپ ٹاؤن، ندیم ایونیو، وی آئی پی ویو، علی ریزیڈنسی، الغفور ایٹریئم ٹاور، صباء امپیریل اور نارتھ کراچی کے سیکٹرز5C-3, 5C4, 11-Aکو لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ حاصل ہو چکا ہے۔اسی طرح مانو میرانی گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن تا گلشنِ حدید، منگھوپیر، نصرت بھٹو کالونی، علیزے گارڈن، گلستانِ احمد، باغِ حسن کالونی، قاسم آباد، قصبہ کالونی، اسلامیہ کالونی، ایم پی آر کالونی، صدیقِ اکبر محلہ اور اقبال گوٹھ سمیت دیگر کئی علاقے 4 گھنٹے کم لوڈشیڈنگ کی کیٹیگری میں آ چکے ہیں، جہاں نظرثانی شدہ لوڈشیڈنگ شیڈول نافذ کیا گیا ہے۔جب کہ2,100 سے زائد فیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک کا 70 فیصد حصہ اس وقت مکمل طور پر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے اور باقی 30 فیصد علاقے بجلی چوری اور واجبات کی بنیاد پر 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ نیا لوڈشیڈنگ شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔تاہم بعض ایسے علاقے بھی ہیں جہاں کے الیکٹرک کی مسلسل کوششوں اور صارفین و نمائندہ افراد سے روابط کے باوجود بجلی چوری اور عدم ادائیگی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں سادات کالونی، شاہ فیصل کالونی نمبر 5، پی آئی بی، نفیس آباد، اقبال کالونی، امین آباد سوسائٹی، مارٹن کوارٹر، تین ہٹی، بلاک B اور F نارتھ ناظم آباد، گلستانِ جوہر بلاک 3، 4، 5، 10 اور 11، اور کورنگی کے سیکٹرز 50-B، 50-C، 51-A، D، K، L، M اور N شامل ہیں۔اسی طرح حکیم ولاز مین جناح ایونیو ملیر کینٹ، رئیس امروہی کالونی، یعقوب آباد، صادق آباد کالونی، فریئر و برنس روڈ، آرام باغ روڈ، پاکستان چوک، آرٹلری گراؤنڈ، جونیجو ٹاؤن، منظورو رحمن کالونی اور نارتھ ناظم آباد کے بعض حصے اب 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کریں گے۔