• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرپسندی میں ملوث طلبہ کیخلاف ایکشن ہوگا، ڈی آئی جی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی کا دورہ اور رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ خلیل اور کیمپس انچارج پروفیسرڈاکٹر عبدالمجید خان ، کیمپس آفیسرمحمد عدنان اختر و دیگر سے ملاقات کی ملاقات میں جامعہ کی رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی کوجامعہ میں آئے دن چند شر پسند طلباء کے آپس میں جھگڑے کرنے اور جامعہ کی نہ صرفاملاک کا نقصان بلکہ جن طلباءکا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق بھی نہیں ان کو بھی زد و کوب کرتے ہیںجس سے جامعہ میں تعلیمی ماحول متاثر ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی نے رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ خلیل سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ جو افراد اس میں ملوث ہیں ان کی نشاندہی اور فوٹیج دیں تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی نے ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو ہدایات دیں کہ جو طلباء بھی ملوث ہوں فوری طور پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ کسی اور کی جرات نہ ہو کہ وہ جامعہ کا ماحول خراب کرسکیں۔
ملک بھر سے سے مزید