کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت اگر دوبارہ کوئی جارحیت کی تو اس کو وہ جواب دیا جائے گا جو اس کی نسلیں یاد رکھیں گی، افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اورحب الوطنی کی ایسی مثال ہے۔ جس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، قوم کو اپنی بہادر افواج پر ناز ہے،جس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر وقارِ وطن بلندکیا۔جس جرات، جواں مردی، حکمت اور جذبے سے افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی جواب دیا اس پر پوریقوم کو نازہے۔ پاکستان نےہمیشہ امن کی خواہش کی، لیکن اپنی سلامتی پرکسی صورت بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سلامتی کونسل کے ارکان کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا ہوگا، جب تک اس مسئلے کا حل نہیں نکلے گا دنیا پر ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہے گے۔