کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، علاقائی دفتر کراچی کے رکن (انچارج) اور پاکستان پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے امیر احمد شیخ نے گزشتہ روز کے-الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ شیخ صاحب کا استقبال کے-الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اور کمپنی کی سینئر قیادت، بشمولچیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکامز آفیسر سعدیہ دادا اور چیف رسک آفیسر و کمپنی سیکریٹری رضوان پسنانی نے کیا امیر احمد شیخ نے ٹیپو سلطان آئی بی سی میں واقع کے ای کے میگا سینٹر کا بھی دورہ کیا تاکہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی زمینی سطح پر کارکردگی کا مشاہدہ کر سکیں۔ دورے کے آغاز میں انہیں کے-الیکٹرک کی نجکاری کے بعد کی کارکردگی میں بہتری، صارف مرکوز ادارہ بننے کی کوششوں اور ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ کے-الیکٹرک سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں پھیلے ہوئے تقریباً 38لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔