• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ میں مکینوں کی جانب سے لگائی گئی پی ایم ٹیز ایک بار پھر ہٹا دی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کےالیکٹرک نے خبر دار کیا ہے کہ بجلی کے انفرااسٹرکچر میں غیر قانونی مداخلت بڑے حادثات کا پیش خیمہ بن سکتی ہے حکومت ان غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو اولین ترجیح دے، بلدیہ ٹائون میں مکینوں کی جانب سے اپنے طور پر لگائی گئی پی ایم ٹیز ایک بار پھر ہٹا دی گئیں ،کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ 13 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہمات میں17,298 ہزار کلوگرام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کیا گیا ، اعلامیے میں کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی کے تعاون سےشہر بھر میں بجلی چوری اور نادہند کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں غیر قانونی پی ایم ٹی کو دوبارہ منقطع کرنے کے ساتھ ہٹادیا گیا، جس پر کل بقایا 67ملین روپےتھا ، رہائشی علاقے کو غیر قانونی طور پر بجلی سپلائی کرنے کے لیے اس پی ایم ٹی کے ذریعے ہائی ٹینشن لائن سے بجلی چوری کی جا رہی تھی ، ترجمان کے مطابق اس سے قبل بھی کے-الیکٹرک نے اسی مقام سے اپنا ٹرانسفارمر 6کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی بنیاد پر منقطع کیا تھا، ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملیر، لانڈھی، کورنگی، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید