کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اراکین قومی اسمبلی، چیئر مین و ایگزیکٹو ڈائر اعلیٰ تعلیمی کمیشن، وزارت تعلیم کے سنیئر افسران و شیخ الجامعہ وفاقی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنوازی کی شرکت، اجلاس میں اہم معاملات پر گفتگو ہوئی وزارت تعلیم نے یقین دہانی کرائی کہ اردو یونیورسٹی کے گذشتہ سال کے مالی خسارے 934.832ملین کو اس سال ترجیح بنیادو ں پر حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کالج دور کے اساتذہ کی پنشن کی رقم 1.6بلین وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے جس کا منافع شمار کیا جائے تو اب یہ رقم 30بلین کے قریب بنتی ہے۔