• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی پر فائرنگ میں زخمی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ہٹڑی تھانے کی حدود میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کی گاڑی پر 8مئی کو فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والا یونس راجڑ کا 14سالہ بیٹا قادر راجڑبھی ہفتہ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں انتقال کر گیا‘دوسری جانب ہٹڑی ایاز چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ 8مئی کی شب ہٹڑی تھانے کی حدود علی آبادچوک پرسوشل میڈیا ایکٹویسٹ یونس راجڑ کی کار پر فائرنگ کے واقعہ میں اس کی حاملہ بیوی 33 سالہ فہمیدہ ہلاک اور اس کا 14سالہ بیٹا قادر والد رحیم بخش اور وہ خود زخمی ہوئےتھے واردات کا مقدمہ یونس راجڑ نے علاقے کے منشیات فروش ایاز چانڈیو اور اس کے 4ساتھیوں کے خلاف درج کرایا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید