اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )آباد کے سابق چیئر مین، ایم ایس ڈویلپر ز کے بانی محسن شیخانی نے مئی 2025 کوبھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے مسلح افواج کے تمام شہدا کے ورثا کو ایک ایک اپارٹمنٹ الاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ہفتہ کواسلام آباد ایئر پورٹ کے قریبی ہائوسنگ سوسائٹیوں میں چھ ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صرف 36لاکھ روپے قیمت رکھنے والے اپارٹمنٹس پیش کرنا ، میرے ایک دیرینہ خواب کی تکمیل ہے ہفتے کو نیشنل پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے محسن سیخانی نے کہاکہ سستے گھروں کی فراہمی کے اس منصوبہ پر اسلام آباد کے بعد لاہو ر ،کراچی اور پشاور میں بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ اپارٹمنٹس کے اس منصوبے کے علاقے میں پہلے سے ہی سکولز ، مساجد اور پارکس کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد رہائشی یونٹس کی کمی ہے۔