• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواجِ پاکستان کے پاس وہ صلاحیتیں جو دنیا کی کسی فوج میں نہیں، ایاز صادق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے پاس وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو دنیا کی کسی اور فوج میں نہیں،بھارت کی پانی بند کرنے کی دھمکی کھلی جارحیت اور اعلانِ جنگ ہے،۔ انہوں نے پاکستانی قیادت، افواج اور قومی یکجہتی کے ٹیم ورک کو سراہا۔اتوار کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی حالیہ تاریخی فتح پر قوم، قیادت اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ بھارت کے پاس جدید اسلحہ اور بہتر جہاز ہیں، لیکنپاکستان کے جانباز سپاہیوں نے ثابت کر دیا کہ اصل قوت دل، جذبہ اور پیشہ ورانہ مہارت ہوتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا بھارت کی الزام تراشی اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں کھلی جارحیت اور اعلانِ جنگ کے مترادف ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید