اسلام آباد (اے پی پی) نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کل پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کریگا ۔بنچ کے دیگر جج صاحبان میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں گزشتہ سماعت پر مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی تھی ۔پیر کو ہونے والی سماعت کے موقع پر مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر مزید دستاویزات عدالت میں جمع کروائیں گے۔