کراچی(اسٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسٹیڈیم میں اتوار کوپی ایس ایل ٹین کے میچ میں امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے بھی لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھا۔ پی سی بی کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم آمد پر قائم مقام امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔