اسلام آباد(جنگ نیوز) ایسٹ ویسٹ سینٹر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے اسلام آباد چیپٹر کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے، جس میں ایلومنائی ممبران نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔انتخابات کے نتائج کے مطابق افضل خان مندوخیل صدر منتخب ہوئے، جبکہ فیض پراچہ جنرل سیکرٹری/خزانچی کے طور پر کامیاب قرار پائے۔ محمد اشرف بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے۔ منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں طاہر امین، شاکر اللہ، عاشفہ ہاشمی اور صنم جونیجو شامل ہیں۔ایلومنائی ایسوسی ایشن کے ضوابط کے مطابق امیدواروں سے ایک دن قبل نامزدگیاں طلب کی گئیں تھی۔