• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی پاکستانی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سے ملاقات

پاکستان ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر فیصل(فائل فوٹو)۔
پاکستان ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر فیصل(فائل فوٹو)۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے جموں و کشمیر نے ملاقات کی۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون اور ممبران سید جاوید علی شاہ جیلانی، ریاض خان فتیانہ اور ملک انور تاج کا ہائی کمیشن لندن آمد پر استقبال کیا۔

 خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اراکین برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ جموں اور کشمیر کے تنازعہ پر بین الاقوامی توجہ مرکوز کروا سکیں، جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فلیش پوائنٹ بنا ہوا ہے۔

حالیہ صورتحال کے تناظر میں یہ پارلیمانی کمیٹی بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کرے گی اور عالمی برادری پر زور دے گی کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ 

 یہ وفد برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور برطانیہ بھر میں مقیم کشمیریوں کے ممتاز اراکین، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی اہم ملاقاتیں کرے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید