• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین اور برطانوی نوجوانوں کے لئےنئی ویزا اسکیم پر متفق

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین نوجوانوں کے لیے ایک نیا ویزا معاہدہ طے کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو یورپ بھر میں رہنے اور کام کرنے میں سہولت دینا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کو پیر کے روز موصول ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق فریقین بیلنسڈ یوتھ ایکسپیریئنس اسکیم کے آغاز پر متفق ہو گئے ہیں، جو نوجوانوں کو محدود مدت کے لیے ایک دوسرے کے ممالک میں کام، تعلیم، رضاکارانہ خدمات یا سیاحت کی اجازت دے گی۔برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد سے اس ویزا اسکیم پر اتفاق کو فریقین کے مابین اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس مجوزہ معاہدے پر برطانیہ میں سیاسی تنازع کا امکان بھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید