لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مصطفی آباد میں حبیب کے گھر سے ڈاکو 15لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اکرم کی دکان سے ڈاکو3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں احسان سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں عاطف سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں کلیم سے 1لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھا ؤنی ،گلبرگ،گارڈن ٹاؤن اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور ،فیکٹری ایریا ، سول لائنز شادمان اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔