ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ٹی ایم اے ملتان کے ساتھ تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اڈا چوک،عزیز ہوٹل چوک، ڈبل پھاٹک چوک اور پل سے تجاوزات کلیئر کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم کے گیٹ کے اطراف قائم تجاوزات اور بوسن روڈ چونگی نمبر6پر روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا ۔