• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکرز مافیاز کی طرح غیر مقامی اسٹریٹ کریمنلز بھی بے لگام ہوچکے، شاہد فراز، متاثرہ فیملی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر اسٹریٹ کریمنلزکے ہاتھوں جاں بحق افراد کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئےقاتلوں کی گرفتاری و انصاف کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ ٹینکر زمافیازکی طرح غیر مقامی اسٹریٹ کریمنلزبھی بے لگام ہوچکے ہیں جو معصوم شہریوں کی زندگیوں کو صرف چند ہزار کے موبائل کی خاطر چھین لیتے ہیں۔