کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیس میں مقدمے کے مدعی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور مدعی مقدمہ کو 11 جون کو طلب کرلیا،پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی ،عالمگیر خان اور دیگر پیش ہوئے،پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور فہیم خان کی جانب سے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔