• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3منشیات فروش گرفتار،ملزمان سے 4کلو ہیروئن ، 1کلو آئس سمیت دیگر منشیات برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر جلالپور پیروالہ نے 2 منشیات فروش گرفتار کر کے 4220گرام ہیروئن برآمد کر لی، گرفتار ملزمان عون عباس ولد غلام عباس سے 2100گرام ہیروئن جب کہ نذر عباس ولد نواب علی سے2120گرام ہیروئن برآمد ہوئی،دوسری جانب تھانہ دولت گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد اشرف ولد عمر دین کو گرفتار کرکے1کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 13افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزمہ عائشہ سے 200گرام آئس ،ملزمہ عمرانہ سے 200گرام آئس ،راجہ رام پولیس نے ملزم عبدالرزاق سے 15لیٹر شراب، صدر جلالپور پولیس نے ملزم نذر عباس سے 2120گرام ہیروئن، گلگشت پولیس نے ملزم بلال سے 5لیٹر شراب ،ملزم مختار سے 20لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم نعمان سے 10لیٹر، ملزم راشد سے 10لیٹر شراب، جلیل آباد پولیس نے ملزم ابراہیم سے 20لیٹر شراب ، ملزم شان سے 15لیٹر شرا ب ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عرفان سے 1900گرام چرس، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم اشفاق سے 60لیٹر شراب، دولت گیٹ پولیس نے ملزم اشرف سے 1100گرام آئس ، بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم رمضان سے 1080گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،چہلیک پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کرنے اور سرکاری نوٹس کو پھاڑنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں8اافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، مخدوم رشید پولیس نے شہری کی موٹرسائیکل لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،گلگشت پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، راجہ رام پولیس نے شہری کی دکان میں آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس نے لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار بچوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ملتان سے مزید