ملتان( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان کی جانب سے اردل روم کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس ملازمین کی محکمانہ اپیلوں کی سماعت کی گئی۔اردل روم کے دوران مختلف ملازمین کی جانب سے سزاؤں میں نرمی اور فیصلوں پر نظرثانی کی درخواستیں پیش کی گئیں جن پر سی پی او ملتان نے تفصیلی غور کیا۔ متعدد ملازمین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزاؤں میں نرمی کی گئی جب کہ دیگر درخواستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے صادر کیے گئے۔اس موقع پر سی پی او ملتان نے کہا کہ محکمانہ احتساب کے بغیر کسی بھی فورس میں مثالی ڈسپلن اور کارکردگی کا معیار برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔