• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کےسامنے واقع سڑک تباہ حالی کا شکار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان کے مرکزی علاقہ دولت گیٹ پر قدیمی اور مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے مین گیٹ کے سامنے واقع سڑک کئی روز سے تباہ حالی کا شکار، کراو ن فیلیئر کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں جب کہ امام بارگاہ سے ملحقہ مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے آنے والے نمازی بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ شہریوں کو بھی آمد و رافت میں شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے، اس سلسلے میں امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے متولی ملک شجر عباس کھوکھر اورعوامی وسماجی حلقوں نے کہا ہے کہ کراؤن فیلیئر واسا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، اس کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فی الفور سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کراؤن فیلیئر کی مرمت کی جائے اور سڑک کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
ملتان سے مزید