• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماتمی جلوس روٹس پر سیوریج مسائل کا حل یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی،واسا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واسا ملتان خالد رضا خان نے کہا ہے کہ واسا انتظامیہ نے ماہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ماتمی جلوس روٹس پر سیوریج مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے تاکہ لائسنس داروں اور جلوسوں میں شامل عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ یکم محرم الحرام کی آمد سے قبل سیوریج نظام کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے بالخصوص ٹوٹ پھوٹ کا شکار پائپ لائنوں ،گٹر پر ڈھکن لگائے جائیں اور نشیبی علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے جہاں پر عرصہ دراز سے سیوریج نظام کی خرابی کے باعث شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاکہ مجالس عزا اور ماتمی جلوس روٹس کے موقع پر سیوریج نظام بہتر ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں ضلع ملتان کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے وفد سے ماہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں واسا دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عارف عباس،ایکسین حفیظ لغاری اور واسا آفیسر عارف کے علاوہ مرکزی سینئر نائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی ، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال،مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز اور دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید