ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 27مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ گلگشت کے علاقے فیصل سے دو ڈاکو نقدی اوردو لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں شارون جاوید سے نامعلوم ملزمان نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ لوٹ کر لے گئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میںمحمد رفیق سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہو گئے، دوسری جانب نیو ملتان کے علاقے میں اکرم اللہ کے گھر کا میٹر، شاہ رکن عالم کے علاقے میں منور علی کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی کے علاقے میں راؤجنگ شیر کے گھر سے ایک لاکھ روپے سمیت طلائی زیورات وغیرہ،حرم گیٹ کے علاقے میں امیر حمزہ کی دکان سے نقدی، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ، کینٹ کے علاقے میں شمعونمسیح کا موبائل فون، جمیل کے گھر کا سوئی گیس میٹر، عمر فاروق کی مسجد سے ایمپلی فائر مالیت 38ہزار،جلیل آباد کے علاقے میں ارشد اور ندیم کے موبائل فونز،شاہ شمس کے علاقے میں عبدالباری کے گھر سے موبائل فونز، حماد کا موبائل فون، گلگشت کے علاقے سے احسان کی موٹر سائیکل، بی زیڈ کے علاقے سے احتشام کے گھر کا سامان، عقیل کا گھر سے سامان، صدر کے علاقے سے عمران کی موٹرسائیکل، الپہ کے علاقے سے سعید کی سولر پلیٹیں، بدھلہ سنت کے علاقے سے اشرف کے ٹیوب ویل کی تار اور سیرت خان کے گھر سے سامان چوری ہو گیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔