ملتان (سٹاف رپورٹر)نادرن بائی پاس پر 14 کنال اراضیپر قبضے کی کوشش ناکام، پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت پولیس کو دی گئی درخواست میں شہری عمر حسنین نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرن بائی پاس پر واقع اس کی 14کنال اراضی پر تقریباً30افراد نے قبضہ کرنے کی کوشش کی ،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور21ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔