ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائم مقام مرکزی چیئرمین الحاج بابر علی قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ میں بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو ملک بھر کی تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی، اس لیے ایسے کوئی فیصلے نہ کیے جائیں کہ جس کی شنید سنائی دی جا رہی ہے کیونکہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں چھوٹے تاجر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔