• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ملتان(سٹاف رپورٹر)آگ لگنے کے مختلف واقعات،ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ، کوئی جان نقصان نہیں ہوا، ریسکیو1122کے مطابق ٹانگہ سٹینڈ حق مارکیٹ وہاڑی چوک کے قریب کباڑ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا جب کہ جناح پارک کے پاس بند گھر کے کمروں میں آگ لگ گئی جس نے کمروں میں موجود بیڈ،چارپائی ،اے سی اور پردوں کو لپیٹ میں لیکر جلاکر راکھ کردیا ،واقعات کی اطلاعات پر ریسکیو فائر فائٹر نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابو پالیا۔
ملتان سے مزید