ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس ملک ارشد ندیم اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس پر مشتمل ڈویژن نے وومن یونیورسٹی ملتان کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل جو کچھ عرصہ قبل خارج ہو گئی تھی اسے بحال کرنے کی درخواست کی سماعت کی اور آئندہ سماعت کے لیے4جون کی تاریخ مقرر کی ہے، کامران وغیرہ کی جانب سے شیخ جمشید حیات اور ملک محمد نعیم اقبال نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل میرٹ پر خارج ہوئی تھی اسے بحال نہیں کیا جا سکتا۔