ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی ، 3میٹر منقطع کر دئیے گئے ، مجموعی طور پر 50کیسز کی چیکنگ کی گئی ، کمپنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔