• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے وفد کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کیئرکمیشن ریجنل سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیویٹ ڈاکٹرز و ہاسپٹل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی سربراہی میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ریجنل دفتر ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق احمد سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ملتان میں جب ریجنل دفتر قائم ہے تو ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام کیسز کی ہیرئنگ (شنوائی) ملتان ریجنل دفتر میں ہونی چاہئے ، لاہور میں تمام کیسز کی شنوائی کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ڈاکٹروں کو لمبا سفر کر کے لاہور جانا پڑتا ہے جس سے ذہنی کوفت کے ساتھ ساتھ وقت اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے۔
ملتان سے مزید