• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ انہار ملتان کے کنال کلیکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، نشان زدہ نوٹ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ڈسٹرکٹ کے سرکل آفیسر رمضان شاہد نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول ملتان کے ہمراہ محکمہ انہار ملتان کے کنال کلیکٹر ضمیر احمد ہاشمی BS-18 کو ریڈ کر کے 30000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زیادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا ۔
ملتان سے مزید