راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی ضلعی پولیس کا لازم جزو ہے اور محدود وسائل میں مؤثر کوارڈی نیشن سے شاندار نتائج دے رہا ہے۔ اگلے 3ماہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کو جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس دوران سی سی ڈی گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے آر اوز اور ڈی اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی ۔ آئی جی نے سی سی ڈی کو ہائی پروفائل اشتہاری مجرموں اور گینگز ممبرز کی گرفتاری میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔