• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسٹیڈیم شہر سے باہر منتقل کیا جائے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد (جنگ نیوز) جڑواں شہریوں کی بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شہر کے وسط میں ہے اور قومی اور بین الاقوامی میچوں کے انعقاد کیلئے سکیورٹی انتظامات کئے جاتے ہیں جس سے جڑواں شہروں کی ٹریفک جام اور تاجروں کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کرکٹ اسٹیڈیم کو موٹر وے کے قریب یا روات کے نواح میں منتقل کیاجائے۔
اسلام آباد سے مزید