اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ایف 10 میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو ناقص چائے پتی تلف کر کے یونٹ سیل کر دیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق موقع پرکئےگئے چائے پتی کے ٹیسٹ ناقص پائے گئے، ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہاکہ استعمال شدہ پتی کو ممنوعہ رنگ لگا کر تیار کیا گیا تھا۔صفائی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے۔