راولپنڈی (نمائندہ جنگ) نرنکاری بازار کے دوکانداروں نے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عدنان اکرم سے ملاقات کی اور انہیں دکانداوں کو مختلف الزامات کے تحت عائدبھاری جرمانوں سے متعلق آگاہ کیا۔ مثاثرین نے اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے جرمانوں کو واپس یا کم کرنے کی کا مطالبہ کیا۔ صدر نرنکاری بازار شیخ الیاس گوگا کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر کوشش کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر نے جرمانے واپس یا کم کرنے کی بجائے ان کی میعاد میں توسیع کرنے کا کہا ۔شیخ الیاس گوگا نے کہا کہ ہم اس صورتحال سے مسلم لیگ کی مقامی سیاسی قیادت کو آگاہ کریں گے ۔ ہم وزیراعلٰی پنجاب اور دیگر ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔