راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھرلیٹ آنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کوقتل کردیا۔تھانہ واہ کینٹ کوشاہد محمود نے بتایا کہ رات کو ہماری بہن نازیہ بی بی واپس گھر آئی جس پر عمر فاروق نے لیٹ آنے کی وجہ پوچھی توان دونوں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی اسی دوران عمر فاروق نے نازیہ بی بی پر فائر کیا۔ ہم اسے ٹیکسلا ہسپتال لا رہےتھےکہ وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گئی ۔