اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداروں نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ ڈاکٹر انعم فاطمہ سے ملاقات کی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ کار شو رومز کے خاتمہ سے بھی تاجروں میں اضطراب ہے ۔ انہوں نے ٹریڈ لائسنس اور چالانوں کا مسئلہ بھی حل کرنے پر زور دیا ۔ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ تاجر نمائندوں کے تعاون سے تجاوزات کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹریڈ لائسنس کے لئے ایپ جون تک متعارف کرا دی جائے گی۔