راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیاکے ذریعے دوستی کرکے لڑکی نے دوست کوبلاکر رقم اور موبائل سے محروم کردیا۔متاثرہ نوجوان کورسیوں سے باندھ کر ٹھکائی بھی کی گئی۔ تھانہ دھمیال کو عبدالباسط نے بتایاکہ میری دوستی(ع) نامی لڑکی سے سوشل میڈیا کے ذریعےہوئی تھی جس نے اپنے والدین کے ساتھ ہمارے رشتے کی بات کرنے کے لیے بُلایا۔ اپنے دوستوں زین اور ریحان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چاکرہ روڈ راولپنڈی پہنچے تو نصرت اقبال ہمراہ جواد نصرت ، دو نامعلوم افراد پہلے سے ہی موجود تھے ۔جواد نصرت نے دیکھتے ہی مجھ پر اور میرے دوستوں پر پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی۔ نصرت اقبال اور جواد نصرت اور 2 نامعلوم افراد نے ہمیں قابو کر لیا اور مجھ سے 2ہزار روپے اور میرا موبائل فون زبردستی چھین لیا جس پر میرے دوست وہاں پر اپنا موٹرسائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مجھے نصرت اقبال وغیرہ پکڑ کر بھینسوں کے باڑے میں لے گئے جہاں نصرت اقبال نے رسیوں سے میرے پاؤں باندھ دیئے ۔ جواد نصرت اپنے والد نصرت اقبال اور 2نامعلوم افراد کے ہمرا ہ مجھ پر پی پی آر پائپ، کیبل تار، اور ڈنڈوں سے تشدد کر تے رہے۔ بعد ازاں انہوں نے میری ویڈیو بھی بنائی اور میری موجودگی میں 15 پر ڈکیتی کی غلط کال بھی کی۔ وجہ عناد رشتے کا تنازعہے ۔