راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام پبلک و پرائیویٹ کالجز جن سے مراد ایسوسی ایٹ کالجز ہیں موسم گرما کی تعطیلات کے لیے 28 مئی بدھ سے 14 اگست جمعرات تک بند رہیں گے۔ 15 اگست سے دوبارہ کلاسز کا اجراء ہوگا ۔جن کالجز میں بی ایس کلاسز ہوتی ہیں ان پر ان تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا ،جن یونیورسٹیز کے ساتھ ان کا الحاق ہے اس یونیورسٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رہیں گی ۔ یونیورسٹیز و تعلیمی بورڈز میں جاری تھیوری و پریکٹیکلز کے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔