• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل سید عاصم منیر قوم کا فخر ہیں، راجہ محمد حنیف

راولپنڈی ( جنگ نیوز)چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا نہ صرف ایک عسکری اعزاز ہے بلکہ یہ پوری قوم کے اُس اعتماد، محبت اور عقیدت کا مظہر ہے جو انہوں نے ’معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران اپنی قیادت سے جیتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر قوم کا فخر ہیں اور ان کی قیادت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ان کی قیادت نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ کسی بھی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے کی طاقت بھی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء، غازیوں، افسران، جوانوں اور شہریوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس عظیم معرکے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنایا۔
اسلام آباد سے مزید