• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا رہیگا،رانی آف ہنزہ

اسلام آباد (جنگ نیوز)گلگت بلتستان کی معروف خاتون لیڈر رانی آف ہنزہ رانی عتیقہ غضنفر نے ریاست ہنزہ، گلگت و بلتستان کے عوام کی طرف سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے جلیل القدر فائیو سٹار عسکری عہدے پر ترقی دیئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپہ سالار پاکستان جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوجوں کے بلاجواز پاکستان پر رات کی تاریکی میں کئے گئے حملے کو ناکام بناکر پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں اور انہوں نے مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ چین پاکستان کا حقیقی سچا آہنی دوست ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنا رہے گا کیونکہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور اس وقت وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکوں کے ساتھ دیکر پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنایا ۔ 10 مئی 2025 کو صرف چار گھنٹوں کی فضائی اور زمینی میزائلوں کی لڑائی میں بھارت کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کو سیز فائر کیلئے بار بار ٹیلیفون کرنا پڑے۔
اسلام آباد سے مزید