اسلام آباد(جنگ نیوز )چیئرمین پولیس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی یحیی شیخ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عہدہ قومی غیرت، قیادت اور قربانی کی علامت ہے۔ سید عاصم منیر نے جس وقار سے وطن کا دفاع کیا آج وہی اُن کے وقار کی دلیل ہے،ہم نے آج ثابت کر دیا کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔انہوں نے کہا کہ جرات،شجاعت،تدبر،حکمت اور دانش کا جو مظاہرہ جنرل سید عاصم منیر نے دکھایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔