راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ طارق محبوب کیانی نےکہا ہےکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ملک کےلیے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جس کمال حکمت عملی سے سید عاصم منیر نے ہمارے ازلی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اوراسے ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا یقیناً وہ اس اعزاز کے مستحق تھے۔ وہ 25 کروڑ پاکستانیوں اور مسلم امہ کے ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں۔ ان کا نام دشمن کے کے لئےخوف کی علامت بن چکا ہے۔