راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فرانس سے آئے شخص کو ائرپورٹ سے گھرجاتے ہوئے لوٹ لیاگیا۔ تھانہ مندرہ کو محمد الطاف نے بتایامیں ہمراہ ڈرائیور بلال حسین اسلام آباد ایئرپورٹ سے محمد عرفان کوجو فرانس سے آ یاتھالے کر آ رہے تھے، اس دوران پیچھے سے ایک کار آئی جس میں 2 آدمی سوار تھے جنہوں نے ہماری گاڑی سے آگے اپنی گاڑی لگا کر ہمیں روک لیا ۔ ایک شخص کے ہاتھ میں چھوٹا وائرلیس تھا۔ ڈرائیور ان کے پاس گیا تو کار میں موجود شخص نے کہا کہ جو آدمی باہر سے آیا ہے اس کو بھیجو جس پر میرا بھائی محمد عرفان ہاتھ میں پرس لے کر گیا۔ انہوں نے پرس کو چیک کیا اور کہا کہ آپ باہر سے کسی آدمی کا سامان لے کر آئے ہیں ہمیں ایئرپورٹ سے اطلاع ملی ہے گاڑی چیک کرواؤ ۔ہم پیچھے مڑنے لگے تو دونوں نامعلوم اشخاص گاڑی لے کر بھاگ گئے،پرس میں 2300 یورو،میرے بھائی کے 2 پرانے پاسپورٹ اور فرانس کا ڈرائیونگ لائسنس تھاجو نامعلوم اشخاص لے گئے ۔