• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کوٹلہ تولے خاں کی نئی عمارت کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کوٹلہ تولے خاں کی نئی اور جدید سہولتوں سے آراستہ عمارت کا افتتاح کر دیا جو17کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے،عمارت کی تعمیر میں  طالبات کی تعلیم و تربیت اور سہولت کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے، افتتاح کے موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، کلاس رومز، لیبز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور طلبہ سے ملاقات کر کے ان کے تعلیمی تجربات سنے۔
ملتان سے مزید