• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمرود کے تمام کرش پلانٹس آبادی سے باہر موزوں مقام پر منتقل کرنیکا فیصلہ

پشاور (وقائع نگار )ماحولیاتی آلودگی اور عوامی تکالیف کا سدباب قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود کے تمام کرش پلانٹس آبادی سے باہر موزوں مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خیبر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرکے کرش پلانٹس کے لیے ایک ہفتے میں آبادی سے باہر محفوظ اور موزوں مقام کے تعین کے لیے ہدایات جاری کردیئے گئے اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ خیبر، محکمہ ماحولیات، محکمہ انڈسٹریز، محکمہ معدنیات اور کرش پلانٹس مالکان نے شرکت کی اجلاس میں جمرود میں مقامی آبادی کے قریب قائم 19 کرش پلانٹس کی وجہ سے آلودگی کے پھیلاؤ سمیت دیگر عوامی تکالیف پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور عوام کے وسیع تر مفاد میں تمام کرش پلانٹس شہر سے باہر محفوظ اور موزوں مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں پر نکاسی آب سمیت کرش پلانٹس کے لیے تمام سہولیات دستیاب ہونگی متبادل مقام کے تعین اور کرش پلانٹس منتقلی کے لئے مالکان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خیبر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جس میں محکمہ انڈسٹریز، محکمہ ماحولیات، محکمہ معدنیات اور کرش پلانٹس مالکان شامل ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کرش پلانٹس کی آبادی سے باہر منتقلی کے لئے تعاون پر کرش پلانٹس مالکان کا شکریہ ادا کیا اور قاہم کی گئی کمیٹی کو کرش پلانٹس منتقلی کے لئے مالکان کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیے
پشاور سے مزید