کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا اجلاس چیئرمین نصراللہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ماما قدیر کی مکمل صحتیابی تک بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیگٹو کمیٹی کے ممبر نیاز محمد نیچاری کی سربراہی میں جاری رہے گا۔ اجلاس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں اور بلوچ جبری لاپتہ افراد کی ماورائے قانون قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اپنی بساط کے مطابق جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف اپنا پرامن اور آئینی طریقے سے جد و جہد کو جاری رکھے گی ، اجلاس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر پرامن جہد کاروں کی MPO کے تحت حراست میں رکھنے اور انہیں انکے آئینی دفاع کے حق سے محروم رکھنے کی مذمت کی گئی اور ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت دیگر پرامن جہد کاروں کی غیر مشروط باعزت رہائی کا مطالبہ بھی کیاگیا۔