کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کوئنگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص سعید احمد ولد عبدالغنی سکنہ ملکی جاں بحق ہوگیا۔واردات کے بعد حملہ آوور فرار ہوگئے۔متعلقہ انتظامیہ نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔