کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بدھ کوگرم اور مر طوب رہا، تاہم موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار، ژوب،قلات ،مستونگ اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40، گوادر34، قلات34، تربت41، سبی 44اور نوکنڈی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج جمعرات کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے ۔