کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف انٹر نیشنل لائرز پاکستان کے سینیئر نائب صدر شمس الرحمن رند ایڈووکیٹ اور ظفر اللہ مری ایڈووکیٹ نے کوہلو کے سینیئر وکلاء معصوم خان مری اور تنویر مری کے خلاف مخالف فریق کی جانب سے دھمکیاں دینے اور انہیں مقدمہ سے دستبردار کروانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے بلوچستان کے وکلاء کا متحد ہونا اور ان اقدامات کے خلاف جدوجہد کرنا اب وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ اگر اس سلسلے میں وکلاء نے مزید کوتاہی کا مظاہرہ کیا تو آئے روز اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ملزمان کی پشت پنائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ وکلا کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے اور ایسوسی ایشن متنبہ کرتی ہے کہ اگر ملزمان کی خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی تو ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز وکلاء کے تحفظ کے لئے راست اقدام کرنے پر مجبور ہو ں گے ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔